پنجاب میں پہلا سکل سٹی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ،وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی ،تجاویز اور پلان طلب

پنجاب میں پہلا سکل سٹی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ،وزیراعلیٰ پنجاب  نے منظوری دیدی ،تجاویز اور پلان طلب

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب میں پہلا سکل سٹی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا- وزیراعلیٰ مریم نواز  نے منظوری دیدی اور پنجاب کے پہلے سکل سٹی پراجیکٹ کیلئے تجاویز اور پلان طلب کر لیا-سکل سٹی پراجیکٹ میں انڈسٹری کی ضروریات سے مطابقت رکھتی ہوئی ٹیکنیکل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ قائم ہوں گے-پنجاب میں سکل ایجوکیشن کے اداروں کو سینٹر آف ایکسی لینس بنایا جائے گا-

پنجاب کے ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن بورڈ کا سکاٹ لینڈ اور برطانیہ کے اداروں سے الحاق کرنے پر اتفاق کیاگیا-پنجاب کے طلباء کو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ میٹرک لیول ٹیکنیکل ایجوکیشن کا پلان پیش کیاگیا-نوجوانوں کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل اور پریکٹیکل ایجوکیشن دی جائے گی-نوجوانوں کو میٹرک کے بعد اچھے روزگار کے قابل بنانے کا ہدف مقرر کردیاگیا-گرافک ڈیزائننگ، میڈیا پروڈکشن، فیشن ڈیزائننگ، ڈیٹا کوڈننگ، ٹورازم ایکسپرٹ کے ٹیکنیکل کورسز کرائے جائیں گے اورانڈسٹریل الیکٹرکیشن، پلمبرننگ، سولر واٹر ہیٹنگ سسٹم، پروفیشنل شیف، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کی تعلیم بھی دی جائے گی-وزیراعلیٰ نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لئے بہترین اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کا حکم دیا-

آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے بعد ایران میں مزید ضدی نظام آگیا، ٹرمپ بھولا ہے اور اس جنگ میں پھنس چکا ہے، سابق امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا

وزیراعلیٰ  نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لئے صنعتی اداروں کے ماہرین سے سلیبس ڈیزائن کرانے کی ہدایت کی-

وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ چاہتی ہوں پنجاب کا ہرنوجوان بے مثال ہنرمند ہو اور اپنے فن میں یکتا ہو۔ یوتھ فورس کو ٹیکنیکل ایجوکیشن سے پنجاب کی حقیقی طاقت بنائیں گے۔نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ٹیکنیکل ایجوکیشن دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب  کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں میٹرک ٹیک، سکول بیسڈ سکلڈ ڈویلپمنٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی-

News Update پی ایس ایل 11: مزید دو غیر ملکی کھلاڑی لیگ سے دستبردار