واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ نے ایرانی خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت دیدی، ایران کا مؤقف بھی آ گیا ،http://editprotips.in.net
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نئے لائسنس کے تحت جہازوں پر لوڈ تیل کی فروخت کی اجازت ہوگی، نیا لائسنس 19 اپریل تک فعال رہے گا۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں فروخت کے لیے کوئی تیل نہیں ہے، امریکی فیصلہ خام تیل کی قیمت میں کمی کے نفسیاتی حربے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے اور ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں اور آئل ریفائنریز پر جوابی حملوں اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی منڈی میں تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
Leave a Reply